اگ نویس اپنے خیالات کو بلاگ کے ذریعے انٹرنیٹ پر اپنے قارئین کے سامنے پیش کرتا ہے اور پھر اس بلاگ کو پڑھنے والے اس پر رائے زنی کرتے ہیں اور مشوروں سے بھی نوازتے ہیں، جس طرح ایک بلاگ نویس اپنے افکار کو متن کے ذریعے پیش کرسکتا ہے۔ اسی طرح کسی واقعے کو ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے بھی دکھا سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اپنی ریکارڈیڈ آوا ز میں اس پر اپنا تبصرہ بھی نیٹ صارفین کے گوش گزار کرسکتا ہے۔ لیکن ویب سائیٹ اور بلاگ کی روایتی ساخت الگ الگ ہوتی ہے جس کی بنیاد پر ہم بلاگ کو ویب سائٹ سے الگ تصور کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر ویب سائٹ کی کچھ نشانیاں درجِ ذیل ہیں:

٭ ویب سائٹ میں ایک عدد سرورق یا ہوم پیج ہوتا ہے جو ویب سائٹ کے مختلف سیکشنز یا شعبوں میں کھلتا ہے۔
٭ ویب سائٹ کے پیجز میں تبصرہ خانہ یعنی کمنٹس باکس نہیں ہوتا۔
٭ ویب سائٹ کے پیجز پر تاریخ یا مصنف کا نام نہیں نظر آتا۔
٭ ویب سائٹ عموماً کسی کاروبار یا کمپنی کی بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے۔
٭ ویب سائٹ پر سروسز، عام پوچھے جانے والے سوالات، پرائسنگ اور بلاگ وغیرہ کے سیکشنز موجود ہوتے ہیں۔
بلاگ کی یہ نشانیاں ہمیشہ یاد رکھیں:
٭ بلاگ کی تحریریں تاریخ اور مصنف کے نام کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔
٭ بلاگ بار بار اپڈیٹ ہوتا ہے، جب کہ ویب سائٹ کو ایسے اپڈیٹ نہیں کیا جاتا۔
٭بلاگ میں تبصرہ خانہ یعنی کمنٹس باکس ہوتا ہے جس کے مدد سے قاری اپنی رائے کا اظہار تبصرہ خانے میں کر سکتا ہے۔
٭ بلاگ پر عموماً سروسز یا کاروباری معلومات موجود نہیں ہوتیں۔
٭ بلاگ پر معلومات اس طرح شائع ہوتی ہیں کہ نئی پوسٹ (تحریر) سب سے پہلے نظر آتی ہے۔
٭اگر آپ کو پروگرامنگ، لینگویج، کوڈنگ نہیں آتی تو بھی آپ بلاگ بنا سکتے ہیں۔
٭ بلاگ کی تحریروں کو آپ اپنی مرضی سے کسی بھی کیٹیگری میں رکھ سکتے ہیں۔ اور ٹیگ کے ذریعے منظم کر سکتے ہیں۔
٭ بلاگ پر معلومات تاریخ وار ہوتی ہے۔ آپ کوئی بھی مہینہ یا دن سلیکٹ کر کے اس دن شائع ہونے والی تحریر پڑھ سکتے ہیں۔
٭زیادہ تر بلاگ کے دائیں یا بائیں سائیڈ پر ایک سائیڈ بار ہوتی ہے جس میں مختلف ویجٹس کی مدد سے تازہ ترین معلومات، زیادہ پڑھے جانے والے آرٹیکلز وغیرہ کی نمائش کی جا سکتی ہے۔
٭ بلاگ میں سبسکرائب کرنے کی سہولت ہوتی ہے، سبسکرائب کے ذریعے آپ کے چاہنے والوں کو آپ کی ہر تحریر بذریعہ ای میل یا فیڈ فوراً مل جاتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی یاد رکھیں کہ آج کی نیوز سائٹس در اصل بلاگ ہی کہ ایک مسخ شدہ شکل ہیں۔ یہ عام بلاگ سے ہزاروں گنا زیادہ تیزی سے اپڈیٹ ہوتی ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ہر دس منٹ بعد کوئی نئی خبر آرہی ہوتی ہے۔ اس لیے نیوز سائیٹس کو ویب سائٹ اور بلاگ کا مجموعہ کہا جاسکتا ہے، ہر نیوز سائٹ میں بھی بلاگ کا الگ خانہ ہوتا ہے۔
بلاگ لکھنے سے متعلق کن چیزوںکا جاننا ضروری ہے
٭بلاگنگ شروع کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ جو دیکھتے ہیں، جو محسوس کرتے ہیں اسے سادہ الفاظ کی شکل دیں اور بلاگ لکھ دیں۔ فرض کریں آپ نے کہیں کو حادثہ دیکھا یا کوئی منفرد چیز دیکھی اب آپ اس حادثہ یا منفرد چیز سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں؟ ایسا کیوں ہوا؟ اس کے پیچھے کیا محرکات تھے؟ اس سے آپ نے اور دوسروں نے کیا اثر لیا وغیرہ وغیرہ سوچیں۔
٭عام طور پر بلاگ 800 سے 1000 الفاظ کے درمیان ہونا چاہیے۔ اگر بلاگ نویس لکھے گئے مواد سے متعلق کسی چیز کا حوالہ دینا چاہے، تو وہ حوالہ ٹیکسٹ کے اندر ہائپر لنک کی مدد سے دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
٭بلاگ کے عنوان کی بڑی اہمیت ہے کیوںکہ کسی بھی تحریر کے سب سے پہلے جس حصے پر نظر پڑتی ہے وہ عنوان ہے پھر آغاز کے تین چار جملے ہیں۔ یہ اگر دل چسپ ہوں تو قاری کی دل چسپی بڑھتی ہے اور نظر خودبخود تحریر پر پھسلتی جاتی ہے۔ عنوان حتیٰ المکان مختصر اور معنی خیز ہونا چاہیے۔
٭جو لوگ کسی مخصوص شعبے سے وابستہ ہیں وہ کوشش کریں کہ زیادہ تر اپنے شعبے سے متعلق لکھیں کیوںکہ اس سے آپ کی تحریر جاندار بھی ہوجائے گی اور آپ اپنا مافی الضمیر بھی خوب اچھی طرح بیان کر سکیں گے۔
٭آغاز کے کچھ جملے بہت اہم ہیں۔ بلاگنگ کی دنیا میں یہ تحریر کا حساس ترین حصہ ہے۔ یہی چند جملے ہیڈ لائن اور ایگریگیٹر پر بھی ابھرتے ہیں۔ یہاں اگر آپ نے قاری کو پکڑ لیا تو پکڑ لیا۔
٭بلاگ کے لیے جس قدر ممکن ہو ایسے موضوع کا انتخاب کرنا چاہیے جو حقیقت سے قریب تر ہو۔
٭من گھڑت کہانیوں کی بجائے عام زندگی میں ہونے والے تجربات پر لکھیں۔ اس سے ایک تو آپ کے تجربات اور تجزیے دوسرے لوگوں تک پہنچیں گے اور جب قارئین تبصرے یا رائے دیں گے تو آپ کو تصویر کے کئی دوسرے رخ نظر آئیں گے، جس سے آپ کی سوچ مزید پختہ ہو گی۔
کیسا لگا آپکو
جواب دیںحذف کریں